Kindly visit:

To contact:
joshuaharoon@gmail.com or cuwapinfo@gmail.com



Sunday, February 17, 2013

Second Edition of Bethlehem Kay Shehr Main


Dr. Yousaf Masih Yad's book Bethlehem Kay Shehr Main (بیت لحم کے شہر میں  )   second edition  is now available in the market. The current includes  updates and three  new articles by the author.


Author: Dr. Yousaf Masih Yad (D.D.)

Publishers: All Pakistan Writers Guild Peshawar (Pakistan)


1st edition, 1997

2nd edition, 2012

pages 110


Price: Pak Rupees 120/=



بیت لحم کے شہر میں تبصرہ نگاروں کی نظر میں

ڈاکٹر یوسف مسیح یاد نے قدیم و جدید علوم سے بھرپور استفادہ کیا ہے اور اس علم کو مسیحی اقدار عالیہ کی ترویج و فروغ کے لیۓ کامیابی کے ساتھ استعمال کر رہیں ہیں .ان کی قابلیت اوت نابغہ شخصیات کے سب سے اہم پہلو ان کی ہقنواز یکسوئی خود ا عتمادی اور راست خدمت کے لئے تخلیقی محسن کو شعا ر حیات بنا کر کل نوع بشر کی حق کے پیغا م کو اس اہمیت کے ساتھ پیش کرنا ہے جو قدر مطلق خداۓ مہربان کے نزدیک قبل پزیرائی ہے .
علامہ ڈاکٹر یوسف مسیح یاد کی زیر نظر تخلیقی کاوش "بیت لحم کے شہر میں " مسیحی تواریخ کی ان صداقت آشنا بنیادوں پر نقش جاوداں کا درجہ رکھتی ہے جس کی بدولت نا شناس حق لوگ اپنی فلاح و بقا کے لیے سچی راہوں کا تعین کرنے میں رہنمائی پا سکیں گے ...

ڈاکٹر مضطر کا شمیری 
*****

 "بیت لحم کے شہر میں " کرسمس کے  تاریخی رائج رسومات کی جا مع اور کلیدی حیثیت رکھتی ہے. کرسمس کے ایام میں علما پاسبان بھی اس کتاب کی تحریرات سے خود بھی مستفید ہوتے  اور کلیسیا کو بھی مستفید کرتے ہیں .کیونکہ ڈاکٹر صاحب نے کرسمس کی رسومات کی ما لا پرو کر کتاب میں درج کر دی ہے. 

اس کے علاوہ بیت لحم کی جغرافیائی حدود اربحہ اور ان شخصیات کا بھی ذکر کیا ہے جن کا اس شہر سے واسطہ رہا ہے . چرنی، چرنی چوک، بیت سا حور ، خواتین کا گرجہ ، پیدائش گرجہ کا بڑی عمدگی سے ذکر کیا ہے... 


پادری فیاض مسیح چنا
*****

... یاد صاحب نے ہمارے ہاں کے تمام پہلوانی ادب پیدا کرنے والے حضرات کی نسبت وہ  موضوع چھیڑے ہیں جن پر کوئی قلم نہیں اٹھاتا -کیونکہ انھیں تحقیق اور غوطہ زنی کی عادت نہیں - ان موضوعات میں کرسمس کارڈ ، کرسمس ٹری ،مختلف ممالک  میں کرسمس اور خصوصی توڑ پر ٢٥ دسمبر پر ان کا نیا نظریہ  اور دیگر بہت سے موضوع ہیں جو کہ انہوں نے اس کتاب میں شامل کیے ہیں - ...

ریورنڈ  ڈاکٹر جوزف سی لعل  
*****

تاریخ نویسی محنت طلب فن اور  بہت مشکل علم ہے. اور تاریخ دانی اس سے کہیں بڑھ کر مشکل تر ہے - مگر ڈاکٹر یوسف مسیح یاد  نہ صرف تاریخ نویسی کے ماہر اور تاریخ دان ہیں بلکہ تاریخ فہمی اور تاریخی واقعیات کی اصلیت (historicity) تک پہنچنے میں بھی کمال رکھتے ہیں -

ان کی یہ کتاب "بیت لحم کے شہر میں " اس بات کی دلیل ہے کہ وہ تاریخی  جواہر کی تلاش  میں فضول اور کم قیمت پتھروں ایر کنکروں کو نظر انداز کرنے کا سلیقہ خوب جانتے ہیں - ان کا یہی ہنر انھیں معلومات کی کانوں سے ایسے دید ہ زیب اوربیش بہا معدنیاتی  ٹکڑے جمح کرے میں رہنمائی کرتا ہے جو علمیت ، تاریخیت ، منطق ، فلسفے ، جغرافیہ ،علم ریاضی ، اور علم الہی کی کسی بھی کسوٹی پر پرکھنے پر ہمیشہ خالص سونا ثابت ہوتے ہیں -

تاریخ دانی صرف تاریخی واقعا ت  کو  وقت کی رو سے  ترتیب وار بیان کر دینے کا نام ہی نہیں بلکہ اہم واقعات  کی انفرادی اور مجموئی اہمیت کو ان کے آفاقی سیاق و سبا ق میں پہلے خود  سمجھنے اور پھر دوسروں کو سمجھا نے کی غرض سے انہیں منطقی اور رواں پیراے میں آراستہ کرنے کا فن ہے -ڈاکٹر یاد کی یہ چھوٹی سی  کتاب کائنات کے سب سے بڑے معجزاتی واقعہ ، یعنی  خدا کے انسانی شکل میں آنے کی تاریخی  حقیقت پر روحانی ، فلسفائی ،ثقافتی اور ادبی جھلکیاں پیش کرتی ہے. ...


اختر انجیلی   


*****

No comments: